حیدرآباد۔9دسمبر(اعتماد نیوز)
مروملارچى دراوڑ منتر کزگم (ايم ڈى ايم کے) کے سربراہ وائکو نے مرکزى حکومت پر تملوں کے مفادات کے تحفظ ميں ناکام رہنے سميت کئى الزام لگاتے ہوئے بھارتيہ جنتا پارٹى (بى جے پى) کى قيادت
والى قومى جمہوري اتحاد(اين ڈى اے) سے آج ناطہ توڑ ليا۔
مسٹر وائکو نے مرکزى حکومت پر کيرالہ اور کرناٹک کے درميان برسوں سے تنازعہ کا موضوع رہنے والے ملاپريار باندھ اور کاويرى آبى تنازعہ حل نہ کرنے کا بھى الزام عائد کيا۔